وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کا ایک ٹیچر کی طرف سے طالبات کو ہراساں کرنے کا سختی سے نوٹس

واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ملزم ٹیچر کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت

جمعرات 31 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے ایک ٹیچر کی طرف سے طالبات کو ہراساں کئے جانے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ملزم ٹیچر کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ)کو بھی ہدایت کی ہے کہ ملزم ٹیچر کو فوری طورپر معطل کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :