مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ہر مشکل سے نکالا ، محمد خالد وسیم

جمعرات 31 مئی 2018 23:40

سیالکوٹ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما و امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 44 اور این اے 76 سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے کے بعد حلقہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو ہر مشکل سے نکالا پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور یہی جماعت ملک وقوم کی ترقی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے پختہ رشتے کی بدولت پارٹی کی جانب سے ضرور ٹکٹ ملے گی ابتدائی طور پر ہم نے پلان جاری کردیا ہے۔ اور اس پلان کے تحت محمد نواز شریف کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاست میں پہلے بھی عوام کی بہت خدمت کی ہے اور اس خدمت کے دائرہ کو اور وسیع بنانے کیلئے صوبائی اور قومی سطح پر الیکشن میں لے رہے ہیں اور منتخب ہونے کے بعد خدمت کے سفر پر شانہ بشانہ ہونگے۔