خانیوال،دوہرے قتل کے دوملزمان کوسزائے موت،معاوضے کی ادائیگی کاحکم

جمعرات مئی 23:40

خانیوال۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے دو ملزمان کو سزائے موت اور بھاری معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنادیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقے 72/10Rشانتی نگر میں2014میں دو فریقین کے درمیان پہلے معمولی تلخی ہوئی اور پھر ایک دوسرے کے چہروں پر تھپڑ مارنے پر ساغر اور ساجد کی فائرنگ سے نوازش عرف بھولا اور آکاش مسیح قتل کر دیئے گئے تھانہ صدر میں زیر دفعہ302مقدمہ درج ہوگیا ایڈیشنل سیشج جج محمداقبال ہرل نے مفصل سماعت کے بعد گزشتہ روز ملزم ساغر اور ساجد کو سزائے موت کا حکم سنایا اس کے علاوہ مقتولین کے ورثاء کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا عدم ادائیگی پر چھ چھ ماہ قید بھگتنا ہوگئی جبکہ مقدمہ کے پانچ ملزمان اللہ لوک، صابر، کلیم،صدیق اور رشی کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :