فیصل آباد، ریونیو افسران مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی رفتار کو تیز کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

فیصل آباد۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ضلع کے ریونیو افسران مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی رفتار کومزید تیز کریں اورمقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد شاہد نے محکمہ مال کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے لینڈ ریونیو،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کاجائزہ لیا اورہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ زیرالتواء انکوائریز کو بھی تیز رفتاری سے نمٹائیں اور کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔انہوں نے ریونیو ریکارڈ کے تمام معاملات کو شفاف اوردرست رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ زمینوں کے کمپیوٹرائزیشن کے بقیہ کام کو جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس کے دوران ریونیو افسران نے مختلف مدات میں واجبات کی وصولی کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :