راولپنڈی،کوٹلی ستیاں میں خوفناک آتشزدگی کی زد میںآکر11گھر جل گئے

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) کوٹلی ستیاں کے گائوں کورینہ کلاں اڑھنگا میں خوفناک آتشزدگی کی زد میںآکر11گھر خاکستر ہو گئے قیمتی سامان ،نقدی ،زیورات سمیت کروڑوںروپے مالیت کی اشیا جل کر راکھ بن گئیںراولپنڈی کی انتہائی پسماندہ ترین تحصیل کوٹلی ستیاں کے گائوں موضع کورینہ کلاں اڑھنگا ،چوٹیاں میں اچانک آتشزدگی ابرار،محمد افضال،محمدنواز،اشتیاق عرف گڈو سمیت دیگر افراد کے گھر جل گئے جس سے ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق گرمی کے باعث سوکھی گھاس اور چیڑ کے درختوں کے سوکھے پتے گرنے کے باعث زیادہ تیزی سے پھیلی جسے کنٹرول نہ کیا جا سکا جبکہ لکڑی سے تعمیرگھروں کی وجہ سے بھی آگ پر کنٹرول نہ کیا جا سکااہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی جس کی وجہ سے مزید بستی کے گھر جلنے سے بچ گئے آتشزدگی کے بعدنصف درجن سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے ہیںسیاسی اور سماجی حلقوںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ آتشزدگی کا شکار گھروں کے مالکان کی مالی امداد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :