ایل این جی کیس میں اب کوئی بچ نہیں پائے گا، ایل این جی کے مرکزی کردار کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے نیب کا دبنگ اقدام

شیخ عمران الحق کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات ہورہی ہیں،نیب کراچی نے ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے ہیڈکوارٹر کو خط لکھ دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 مئی 2018 23:22

ایل این جی کیس میں اب کوئی بچ نہیں پائے گا، ایل این جی کے مرکزی کردار ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-31 مئی 2018ء) :ایل این جی کیس میں اب کوئی بچ نہیں پائے گا، ایل این جی کے مرکزی کردار کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے نیب نے دبنگ قدم اٹھا لیا۔نیب کراچی نے ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے ہیڈکوارٹر کو خط لکھ دیا ۔نیب کا کہنا تھا کہ شیخ عمران الحق کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات ہورہی ہیں،اگر شیخ عمران باہر چلے گئے تو تحقیقات رک جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 2روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی ایل این جی کیس کے اہم کردار کو ملک سے فرار کروانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔جس کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے چھٹی کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق شیخ عمران الحق نے وزیر اعظم کی خواہش پر چھٹی کی درخواست دی ہے۔

درخواست میں جون کے پہلے ہفتے سے لے کر اگست تک کی رخصت مانگی گئی ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق کی جانب سے 72 گھنٹوں میں پاکستان کو چھوڑنے کا امکان تھا۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایل این جی کے مرکزی کردار کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے نیب نے دبنگ قدم اٹھا لیا۔نیب کراچی نے ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے ہیڈکوارٹر کو خط لکھ دیا۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شیخ عمران الحق کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات ہورہی ہیں۔شیخ عمران ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں ا س لیے ان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ خط میں مزید بتایا گیا کہ عمران الحق کے دور میں ادارے میں بے پناہ کرپشن کی گئی اور اگر شیخ عمران ملک سے فرار ہوگئے تو کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں گی۔

شیخ عمران الحق کو ایل این جی کیس میں اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی سیاست میں پانامہ کے بعد ایل این جی کیس کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔اس کیس میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ملوث ہیں ۔شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ جب وہ وزیر پٹرولیم تھے تو انہوں نے قطر سے مہنگی ترین ایل این جی خریدی جس میں خرد برد بھی کی گئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اس کیس کو سپریم کورٹ بھی لے کر گئے تھے۔تاہم سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے اور معاہدے میں مبینہ کرپشن کی بنیاد پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی۔