تھانہ گولڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرانا اور خراب گوشت بیچنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ جون 00:00

اسلام آباد ۔31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) تھانہ گولڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرانا اور خراب گوشت بیچنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم احمد مضرصحت گوشت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سپلائی کرتا تھا، شکایات کی صورت میں تھانہ گولڑہ پولیس نے کارروائی کی اور بڑی مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم احمد کو تھانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :