ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رخشندہ شاہین کا قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم

جمعہ جون 00:00

اسلام آباد ۔31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رخشندہ شاہین نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ شریک ملزمہ کو بری کر دیا۔ سزائے موت پانے والے ملزم کو 2 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں 5،5سال قید اور 50،50 ہزار روپے حرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم نے مقتول کے لواحقین کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

تھانہ گولڑہ پولیس نے 2016 میں ممتاز حیدر کو قتل،، محمد ارشاد اور حاجی ثناء اللہ کو زخمی کرنے کے الزام میں شاہد عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔ مقدمہ میں عاصمہ بی بی نامی خاتون کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ جمعرات کو فاضل جج نے سماعت کی تو ملزمان کے وکیل میاں احمد خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔