ْوفاقی دارالحکومت کے مشہور نجی شاپنگ مال کے ٹاپ فلور سے ذہنی مفلوج لڑکا گر کر زخمی ہو گیا

جمعہ جون 00:00

اسلام آباد ۔31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت کے مشہور نجی شاپنگ مال کے ٹاپ فلور سے ذہنی مفلوج لڑکا گر کر زخمی ہو گیا۔ لڑکے کے والدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ بچے کا دماغی توازن درست نہیں ہے، بچہ کھیلتے ہوئے چھت سے گر گیا۔ جمعرات کو تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال کے ٹاپ فلور پر ذہنی مفلوج لڑکا اپنی بہن اور والدہ کے ساتھ افطار کے لئے آیا تھا کہ کھیلتے ہوئے چھت سے نیچے جا گرا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان تیسری منزل سے نیچے گرا جس سے اسکا جبڑا، کولہا اور بازو ٹوٹ گئے۔ پولیس نے زخمی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تھانہ مارگلہ کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی صہیب پاشا کے مطابق لڑکے کا دماغی توازن درست نہیں جس کا نجی ہسپتال سے علاج بھی کرایا جا رہا تھا۔ ڈیوٹی افسر کے مطابق لڑکے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ قبل ازیں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ زخمی ہونے والے نوجوان کا تعلق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن سے ہے۔

متعلقہ عنوان :