وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے وزارت کے منسلک اداروں کے الوداعی دورے کیے،مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی ،سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین اورویب سائیٹ کا افتتاح کیا

جمعہ 1 جون 2018 00:00

وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا (اے پی پی ،پی ٹی وی ،ریڈیو پاکستان،ای پی ونگ ) کی کاوشوں سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے عمل کو بھی سراہا ،سردار احمد نواز سکھیرا کی قیادت میں پی ٹی وی اور جمال شاہ کی قیادت میں پی این سی اے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات ونشریات کے منسلک اداروں کے دورے کئے، مریم اورنگزیب نے اے پی پی گلوبل ، اے پی پی ویب ٹی وی، سوشل میڈیا ڈیسک ،انگلش میگزین اورویب سائیٹ کا افتتاح کیا،وفاقی وزیر نے ریاستی میڈیا (اے پی پی ،پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان) کی کاوشوں سے دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے عمل کو بھی سراہا۔

جمعرات کو حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اپنے الوداعی دورے پرایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) ہیڈکوارٹر پہنچی تو منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اختر منیر ،ڈائریکٹرز قمر اللہ چوہدری ،اکرم ملک نے خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے پی پی نے پہلی مرتبہ خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے 2 روزہ ’’انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز‘‘ (آئی سی این ای) کا انعقاد کیا جس میں چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت18 ممالک سے 22 مندوبین شریک ہوئے۔

اس کانفرنس کے سفارش کے مطابق اے پی پی ہیڈ کوارٹر میں میں ایک سیکرٹریٹ قائم کیا گیا اور اے پی پی گلوبل کے نام سے ایک پورٹل بنایا گیا جس میں ممبر ممالک کی نیوز ایجنسنز کی خبروں کا تبادلہ ہوگا اس کے ساتھ ساتھ اے پی پی کا 42ممالک کے ساتھ معاہدے کے تحت خبروں کا تبادلوںہو رہا ہے۔انہو ں نے بتایا کہ اے پی پی نے انگلش میگزین ، ویب ٹی وی اور سوشل میڈیا ڈیسک بھی قائم کیا ہے۔

وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز‘‘ (آئی سی این ای) کے کامیاب انعقاد،انگلش میگزین اور ویب ٹی وی کے آغاز پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اے پی پی کے سینئر حکام ادارے کا حصہ بننے والے نوجوانوں کی اپنے تجربات کی روشنی میں بہتر انداز میں رہنمائی کریں۔وزیر اطلاعات نے پی آئی ڈی اور ڈیمپ کا دورہ کیا۔پی آئی او سلیم بیگ اور وزارت اطلات و نشریات کے دیگر حکام نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جس کو استعمال کرتے ہوئے ملک کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی ویب سائیٹ گیٹ وے ٹو پاکستان ایک مثالی پراجیکٹ ہے اس پلیٹ فارم پر ہر طرح کی معلومات تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا کی قیادت میں پی ٹی وی بہتری کی جانب گامزن ہے ،پی ٹی وی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی کا باصلاحیت انفارمیشن افسران کی تیاری میں اہم کردار ہے ،اس پلیٹ فارم سے صحافیوں کی تربیت بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لئے وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ (ای پی ) کا اہم کردار ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کا الوداعی دورہ کیا۔ چینل دھنک سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواہش تھی کہ ریڈیو پاکستان ایک میوزک چینل کا آغاز کر ے،یہ چینل مختلف صوبوں سے با صلاحیت نوجوانوں کی تلاش میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو نے پاکستان میں عظیم فنکاروں کو روشناس کرایا،ماضی کے تمام عظیم فنکار ریڈیو پاکستان کا حصہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ریکارڈ منصوبوں پر کام کیا، گزشتہ66سالوں میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا گزشتہ5سالوں میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تاریخی پیدوار ہوئی، روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچرکے شعبے میںبے مثال ترقی ہوئی،دہشت گردوں کی کمر توڑی اور پاکستان کے قومی تشخص کو بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی10سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے تسلسل میں ہی ملکی استحکام اور ترقی پہناں ہے،اگر ملک کو آگے لیکر جانا ہے تو ووٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر استعمال کرنا ہوگا۔قبل ازیں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی ای) کا دورہ کیا۔ڈی جی پی این سی اے نے وفاقی وزیر کا پی این سی اے آمد پر خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیر نے جمال شاہ کی قیادت میں آرٹ ،کلچر کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اطلاعات نے و زارت کے افسروں،ذیلی اداروں کے سربراہان اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی اور سرکاری امور کی انجام دہی میں انکی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔مسلم لیگ ن نے اپنی کام اور کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ واحد جماعت ہے جس نے ووٹ اور ووٹر کو عزت دی۔