Live Updates

تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی، عارف علوی، علی زیدی اور لیاقت جتوئی سمیت گیارہ امیدواروں کیلئے قومی اسمبلی کے حلقوں کا اعلان کردیا

جمعہ 1 جون 2018 00:10

تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی، عارف علوی، علی زیدی اور لیاقت جتوئی ..
اسلام آباد ۔31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی، عارف علوی، علی زیدی اور لیاقت جتوئی سمیت گیارہ امیدواروں کیلئے قومی اسمبلی کے حلقوں کا اعلان کردیا ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںسندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا،شاہ محمود این اے 221، عارف علوی 247، علی زیدی 244 اور لیاقت جتوئی 234 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ،صوبائی اسمبلی کے سترہ حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا،عمران اسماعیل پی ایس 111 اور حلیم عادل شیخ 99 سے انتخاب میں حصہ لیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات