قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد خود کار آئینی نظام کے تحت تحلیل ہو گئی

وزیر اعظم کا منصب خالی ہوگیا، وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی حکومت بھی ختم ہوگئی ہے

جمعہ 1 جون 2018 00:30

قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد خود کار آئینی نظام کے ..
اسلام آباد ۔31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چودھویں قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد خود کار آئینی نظام کے تحت تحلیل ہو گئی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات 12 بجے کے بعد قومی اسمبلی اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد آئین کے آرٹیکل 52 کے تحت تحلیل تصور ہو گی۔

(جاری ہے)

اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی وزیر اعظم کا منصب خالی اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی حکومت بھی ختم ہوگئی ہے۔ آئین کے تحت آئندہ عام انتخابات تک ملک کی باگ دوڑ نگران حکومت سنبھالے گی۔ واضح رہے کہ موجودہ اسمبلی نے 11 مئی 2013 کے عام انتخابات کے بعد یکم جون 2013 کو حلف اٹھایا تھا۔ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔