موجودہ حکومت کی کارکردگی نہایت کم وقت ہونے کے باجود قابل ستائش ہے‘ محمد بلال خان کاکڑ

جمعہ جون 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) وزیرا علیٰ بلوچستان کے سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی نہایت کم وقت ہونے کے باجود قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں حکومت نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے صوبہ بلوچستان کو مزید پسماندہ رہنے نہیں دیا جائے گااور ہر طرح سے عوام کی خدمت کو اولیت دی جائے گی ۔

انہوںنے امید ظاہر کی کہ نگراں حکومت شفاف الیکشن کرواکرمنتخب نمائندوں کے حوالے کریں گے تاکہ شفافیت کے ساتھ حکومتی ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئے جاسکیں ۔ سیف سٹی پروجیکٹ کی بدولت شہر کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے مگر مزید اقدامات کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ آنے والی حکومت بھی ترقی کے اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکومتی اقدامات کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :