صوبائی محتسب بلوچستان کی ہدایت پر محمد سالار کو پینشن وگر یجو ٹی کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی

جمعہ 1 جون 2018 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر محمد سالار ریٹائر ڈایگزیکٹیو انجینئر ایریگشین ڈھاڈر کو پینشن وگر یجو ٹی کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے درخواست کی تھی کہ وہ سال 2016میں ملازمت سے ریٹا ئر ہوئے ۔

(جاری ہے)

لیکن اب تک پنشین وگر یجوٹی کے بقایا جات کی ادائیگی بارہا گز ارشات کے باوجود نہیں ہوئی ۔

صوبائی محتسب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ایر یگیشن کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی جس پر متعلقہ حکام نے حاضر ہوکر آگاہ کیا کہ شکایت کنندہ کو تمام بقایاجات کی ادائیگی کردی جائے گی ۔بعدازاں شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے ذریعہ آگاہ کیاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :