ڈی آر اوز اور آر اوز کے ساتھ بھرپور تعاون کے ساتھ ان کی ہرممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے گا‘ ڈپٹی کمشنرنصیرآباد

جمعہ جون 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ۔ڈپٹی کمشنرنصیرآباد ڈاکٹریاسرخان بازئی کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بادل خان دشتی اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں امن امان سمیت الیکشن کی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر یاسرخان بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی آر اوز اور آر اوز کے ساتھ بھرپور تعاون کے ساتھ ان کی ہرممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ آفیسران گاڑیوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے تاکہ انہیں کوئی بھی مسائل اور مشکلات درپیش نہ ہوں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے حوالے سے جو ضلعی انتظامیہ پر ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں ان سب کو احسن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے جس کے لئے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کے ساتھ باہمی روابط کوفروغ دیتے ہوئے اپنے تعاون کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ ہم سب ایک ٹیم ورک کی طرح عام انتخابات قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :