بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا علاج معالجہ سرکاری سطح پر کیا جا رہا ہے‘ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد

جمعہ 1 جون 2018 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کردکا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا علاج معالجہ سرکاری سطح پر کیا جا رہا ہے اور ان کے بہترین علاج کے لئے تمام تر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں مثالی امن کے لئے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے‘ نصیر آباد پولیس نے بے شمار قربانیاں دے کر امن بحال کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے گزشتہ دنوں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا لاڑکانہ ہسپتال میں عیادت کے دوران کیاان کا مزید کہنا تھا کہ امن امان کی بحالی میں شہریوں نے بھی بے شمار قربانیاں دی ہیں اور کمیونٹی کے تعاون سے ہی امن و امان کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔زخمی پولیس اہلکاروں کی ہر ممکن امداد کی جا رہی ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے۔