حب کے علاقے سے ایک شخص کی 2روز پرانی نعش لیویز نے قبضے میں لے لی

جمعہ جون 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) حب کے علاقے سے ایک شخص کی دو روزہ پرانی نعش لیویز نے قبضے میں لے لی۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو لیویز فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر حب کے علاقے درگاہ شاہ نورانی کے قریب سے ایک کی دو روزہ پرانی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچائی جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے مقتول گرمی کے شدت کے باعث ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔