حب میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعہ جون 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) حب کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو حب کے علاقے ساکران روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ایک شخص عبیدسے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضڑوری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :