محکمہ ریونیو حکومت بلوچستان نے نصیرآباد ڈؤیژن میں لہڑی کے نام سے نئے ڈسٹرکٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

جمعہ 1 جون 2018 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) صوبائی محکمہ ریونیو حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 24 جنوری 2018کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لئے گئے فیصلہ کی روشنی میںنصیر آباد ڈویژن میں لہڑی کے نام سے نئے ڈسٹرکٹ کے قیام کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے 21مئی 2013 جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا ہے جس کے بعد ڈسٹرکٹ سبی کی سابقہ حیثیت بحال ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ نوٹفکیشن کی واپسی کے بعد سبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بمقام سبی کی علاقائی حدود میں سب ڈویژن سبی ،سب ڈویژن لہڑی ، سب تحصیل سنگان، اور سب تحصیل کٹ مونڈائی جبکہ کچھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بمقام ڈھاڈر کی حدود میں سب ڈویژن بھاگ ، ڈھاڈر مچ اور سنی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :