بلوچستان کے عازمین حج کے کوٹے اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ خواتین کے حقوق سے متعلق دو قرار دادیںمتفقہ طور پر منظور کرلیں

جمعہ 1 جون 2018 00:40

کوئٹہ۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو پینل آف چیئرمین کی رکن یاسمین لہڑی کی صدارت میں منعقد ہوا اسمبلی کا آخری اجلاس ہنگامہ آرائی کا ش کار رہا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرشیخ جعفر خان مندوخیل اور رکن اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی کی جانب سے بلوچستان کے عازمین حج کے کوٹے اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ خواتین کے حقوق سے متعلق دو قرار دادیں ایوان میں پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی و سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پانچ سال کے دوران جرائم کے ساتھ ساتھ مذہب اورقوم پرستی کے نام پر دہشت گردی کے چیلنجز کا مقابلہ کیا دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اور عوام نے عظیم قربانیاں دیں جنہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :