سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہو گیا

سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمان کو نگران وزیر اعلٰ سندھ منتخب کر لیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 جون 2018 01:18

سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2018ء) سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہو گیا ۔سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمان کو نگران وزیر اعلٰ سندھ منتخب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ حکومت اور اپہوزیشن لیڈر نے حل کر لیا. سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمن کے بطور وزیراعلی سندھ نام کا اعلان وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف سندھ خواجہ اظہار الحق نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے علاوہ اپوزیشن لیڈر خواجی اظہار پ،مکیش چاؤلہ، ناصر حسین شاہ اور فیصل سبزواری بھی شریک تھے۔اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی کیلیےسابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان کےنام پراتفاق ہواہے۔

(جاری ہے)

:آج 9 بجےبیٹھےتھے،12بجےسےقبل نام پراتفاق کرلیاتھا۔ آغاز میں 25 ناموں پر بات چیت شروع کی تھی۔ہم چاہتے تھے نام دیکر واپس نہ لیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ :فضل الرحمان سندھ میں سیکریٹری فنانس بھی رہےچکےہی۔2008کےانتخابات میں فضل الرحمان سندھ کےچیف سیکریٹری تھے۔گورنرسندھ کوسمری بھیج دی ہے،نگراں وزیراعلی ٰ آج یاکل حلف اُٹھائیں گے۔اس موقع پر خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ تعاون کرنےپراپوزیشن جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔نگراں وزیراعلیٰ کیلیےمیڈیا،عدلیہ،سول سوسائٹی،دیگرافرادکےنام زیرغورآئے۔ یا د رہے کہ پنجاب میں تاحال نگران وزیر اعلٰی کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔