آئندہ 4 سی5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی ، پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ، اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 1 جون 2018 09:30

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سی5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تکبڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 35 سی37 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا تاہم گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔