گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیکس محصولات میں 106 فیصد اضافہ ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13.7 فیصد تک بڑھی ،ایف بی آر کی رپورٹ

جمعہ 1 جون 2018 10:00

گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیکس محصولات میں 106 فیصد اضافہ ، ٹیکس ٹو جی ڈی ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیکس محصولات میں 106 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بھی 13.7 فیصد تک بڑھی ہے جو 2013ء میں 9.8 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2017-18ء کے اختتام تک ٹیکس محصولات کا حجم 4 کھرب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے جو پانچ سال قبل مالی سال 2013ء کے اختتام پر 1.94 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کو فراہم کردہ مراعات کے نتیجہ میں نہ صرف ٹیکس وصولیوں میں 106 فیصد کا اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے ٹیکس وصولیوں کا تناسب بھی 3.9 فیصد کے اضافہ سے 13.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :