خوردنی تیل کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 11 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان ایڈایبل آئل کانفرنس کے شرکاء کا اظہار خیال

جمعہ جون 10:00

خوردنی تیل کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 11 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران خوردنی تیل کی قومی درآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا اپریل 2017-18ء کے دوران درآمدات کا حجم 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک خوردنی تیل کی قومی درآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایڈایبل آئل کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی درآمدات سے قومی خزانہ پر ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اس کے علاوہ خوردنی تیل کی ترسیل کے اخراجات بھی بڑھتے جارہے ہیں جس کے تدارک کے لئے خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کے لئے تیل دار اجناس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ اور زائد پیداوار کے حامل ہائی برڈ بیجوں کے استعمال سمیت جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2011ء سے لیکر 2015ء کے دوران پاکستان نے سالانہ اوسطاً 2.5 ملین ٹن خوردنی تیل درآمد کیا ہے۔ جس سے خوردنی تیل کی درآمدات میں اضافہ کی عکاسی ہوتی ہے۔