بھارت، مسجد کا مینار منہدم ہونے سے 4 افراد جاں بحق

جمعہ 1 جون 2018 10:00

نئی دہلی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفان اور بادوباراں کے باعث مسجد کا مینار منہدم ہو گیا جس کے نتیجہ میں سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعہ گولا گوتوالی علاقے کے بھوڑوار میں پیش آیا جہاںگزشتہ شب طوفانی آندھی سے مسجد کا مینار ایک مکان پر جاگرا جس کے ملبے تلے دب کر عظیم اللہ ، جنید، نازیہ ، اور علمہ موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔