تبوک میں عمرہ ٹرانسپورٹ ایجنسیاں بند

جمعہ 1 جون 2018 10:00

ریاض۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سعودی عرب کے شہر تبوک کے مقامی حکام نے حج او رعمرے کے لئے مخصوص ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کے دفاتر اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث بند کرا دیئے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تبوک شہر میں وزارت نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل مطلق الشراری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حج او رعمرے کے لئے مخصوص بیشتر ٹرانسپورٹ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ کئی ایسی بسیں بھی ریکارڈ پر آئیں جو غیر قانونی طریقے سے عمرہ والوں کو تبوک سے مکہ مکرمہ لانے لے جانے میں مصروف تھیں۔