سیمونا ہالپ ، سرینا ولیمز، ماریا شیراپووا، سمانتھا سٹوسر،انجلیق کربر، پلیسکووا اور ریباریکووا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعہ 1 جون 2018 10:10

پیرس ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سیمونا ہالپ ، سرینا ولیمز، ماریا شیراپووا، سمانتھا سٹوسر،انجلیق کربر، پلیسکووا اور ریباریکووا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ لوئس سفارووا، میٹک سانڈز، پیرا، اباستاسیا پائولیچنکووا، واٹسن، پینگ، فیرو اور بارٹے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

فرنچ اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے امریکا کی ٹیلر ٹائونسنڈ کو شکست دیکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، انکی فتح کا سکور 6-3 اور 6-1 تھا، امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے آسٹریلوی ایسلے بارٹے کو 3-6، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کی ڈونا ویکک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا کو شکست دی، ایک اور میچ میں انجلیق کربر نے بگوڈن کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا دیا، دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں گورجس، تسورینکو، موگوروزا، گارشیا، مرٹنز، پیٹکوویک اور پلیسکووا نے کامیابی حاصل کر کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :