فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، سوتیلانا کزنٹسوا اور لوئس سفارووا دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعہ 1 جون 2018 10:10

پیرس ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) روس کی سوتیلانا کزنٹسوا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس سفارووا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں، سوتیلانا کزنٹسوا اور انکی جوڑی دار لوئس سفارووا نے پہلے رائونڈ میں سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار مارکیٹا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں روس کی سوتیلانا کزنٹسوا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس سفارووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار مارکیٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :