فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز، فیلسیانو لوپیز اور مارک لوپیز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

جمعہ 1 جون 2018 10:10

پیرس ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) فیلسیانو لوپیز اور مارک لوپیز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں برازیل کے مارسیلو ڈیمولینر اور انکے چلی کے جوڑی دار فرنینڈو گونزالز کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے پری کوراٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فرنچ اوپن مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں فیلسیانو لوپیز اور مارک لوپیز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کے مارسیلو ڈیمولینر اور انکے چلی کے جوڑی دار فرنینڈو گونزالز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :