سوتی دھاگے کی برآمدات میںاپریل کے دوران 28.66 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

جمعہ 1 جون 2018 10:10

سوتی دھاگے کی برآمدات میںاپریل کے دوران 28.66 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 28.66 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 129.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 100.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران سوتی دھاگے کی ملکی برآمدات میں 28.9 ملین ڈالر یعنی 28.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔