مہران شوگر انڈسٹری کے بعد از ٹیکس منافع میں چھ ماہ کے دوران 76.4 فیصد کمی

جمعہ 1 جون 2018 10:10

مہران شوگر انڈسٹری کے بعد از ٹیکس منافع میں چھ ماہ کے دوران 76.4 فیصد ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران مہران شوگر انڈسٹری کے بعد از ٹیکس منافع میں 76.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2017ء تا مارچ 2018ء کے دوران مہران شوگر کا بعد از ٹیکس منافع 108.9 ملین روپے تک کم ہوگیا اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں کمپنی کے خالص نفع میں 76 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :