عراق ، کرد جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 ترک فوجی ہلاک

جمعہ 1 جون 2018 10:20

بغداد۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں کم از کم3 ترک فوجی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی عراق کے شمال میں ہوئی، جہاں کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ اس تنظیم کو ترکی اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔واضح رہے کہ 1984ء کے بعد سے ترک فورسز اور کردستان ورکرز پارٹی کی لڑائی میں ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔