امریکا نے یورپی یونین، میکسیکو اور کینیڈا پر اضافی محصولات عائد کردیئے

امریکا کو جواب دیا جائے گا، یورپی یونین

جمعہ جون 10:20

واشنگٹن/برسلز۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) امریکا نے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات کے حوالے سے یورپی یونین،، میکسیکو اور کینیڈا پر اضافی محصولات عائد کر دیئے۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق قبل ازیں کسی تجارتی تنازعے سے بچنے کے لیے امریکا نے دو ماہ تک ان کا نفاذ ملتوی کر دیا تھا۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق سٹیل پر پچیس اور ایلومینیم پر 10 فیصد اضافی ٹیکسوں کا نفاذ جمعہ کی رات سے ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ادھر یورپی یونین کے مطابق وہ اس امریکی فیصلے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم سے رجوع کرے گی۔یورپی کمیشن کے صدر جینز کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے عائد کئے گئے اضافی محصولات کے ردعمل میں جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان عالمی تجارت کے لیے ایک برا دن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تجارتی معاملات میں ایک ملک کے یکطرفہ فیصلوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثناء میکسیکو نے بھی جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔