کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کروانے پر تلے ہوئے ہیں، نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ جون 10:25

کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کروانے پر تلے ہوئے ہیں، نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کروانے پر تلے ہوئے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔  اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ یہ بڑا الیکشن ہے کچھ لوگ ابھی بھی الیکشن ملتوی کرانے پر تلے ہوئے ہیں۔

ہرالیکشن میں اس طرح کے لوگ آجاتے ہیں۔ آج بہت خوش لگ رہے ہیں۔ صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہئے۔ جس کا تکیہ اللہ پر ہو اسے اللہ خوش رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

زندگی اتار چڑھاؤ کا ہی نام ہے۔ اللہ کا شکر ہے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔۔نوازشریف نے واجد ضیاء کے ریکارڈ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں صندوق بھی آ گئے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا اس بار ن لیگ کو الیکشن کے لیے درخواستیں موصول نہیں ہو رہی ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کیا سوال کر رہے ہیں، جبکہ اس سوال پر کہ چوہدری نثار اب شہباز شریف کے بیان پر بھی ردعمل دے رہے ہیں آپ کیا کہیں گے، سابق وزیر اعظم خاموش رہے اور کہا کہ لگتا ہے جج صاحب آنے لگے ہیں اب آپ لوگ ان کی طرف متوجہ ہو جائیں۔