سعودی عرب ، 12 گھنٹوں کے دوران 170 ہزار مقامی عازمین کا اندراج

جمعہ 1 جون 2018 10:30

مکہ مکرمہ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 12گھنٹوں کے دوران 170ہزار مقامی عازمین نے حج 1439ھ کے لئے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پہلی مرتبہ وسط رمضان سے حج ای گیٹ داخلی عازمین کے لئے کھولا گیا جس کے بعد 12 گھنٹوں کے دوران 170 ہزار مقامی عازمین نے اپنا اندراج کرایا۔حج ویب سائٹ نہایت سادہ رکھی گئی ہے تاکہ کسی کو الجھن نہ ہو۔ واضح رہے کہ داخلی عازمیں کے لئے کم ازکم اور سستا ترین حج پیکیج 3465ریال رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :