فلم ’’سٹی لائٹس‘‘ کو چار سال مکمل

جمعہ 1 جون 2018 10:30

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈا داکار راج کمار رائو کی فلم ’’سٹی لائٹس‘‘ کو چار سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائو اور پترالیکھا کی فلم ’’سٹی لائٹس‘‘ کی ریلیز کو چار سال مکمل ہو گئے، فلم کو شائقین نے بے حد سراہا، فلم کی کہانی راجھستان کے غریب کسان کے گرد گھومتی ہے جو بہتر زندگی گزارنے کے لئے ممبئی کا رخ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

راج کمار رائو نے فلم کے چار سال مکمل ہونے پر سماجی میل جول کی و یب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ فلم ’’سٹی لائٹس‘‘ میرے کیرئیر کی بہترین فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :