راج کمار رائو اور پترالیکھاکوایک بار پھر فلم میں ایک ساتھ دیکھنا چاہتا ہوں، انیل کپور

جمعہ 1 جون 2018 10:30

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ راج کمار رائو اور پترالیکھا ایک بار پھر کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار رائو اور پترالیکھا کی فلم ’’سٹی لائٹس‘‘ کو چار سال مکمل ہونے پر انیل کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ راج کمار رائو اور پترالیکھا کی جوڑی بہترین ہے اور میں چاہتا ہون کہ یہ دونوں ایک بار پھر کسی فلم میںایک ساتھ جلوہ گر ہوں، انیل کپور ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ اور ’’پھنے خان ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :