رنبیر کپورکا 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہونے کا انکشاف

جمعہ جون 10:30

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہو گئے تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو مین اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ 15سال کی عمر میں نیکوٹین کے عادی ہو گئے تھے جس سے چھٹکارا پانے کے لئے وہ آسٹریا گئے اور وہاں کے ڈاکٹر نے انہیں نیکوٹین سے چھٹکارے میں مدد کے لئے کانوں میں لگانے کے لئے انجیکشن دیئے، کیونکہ رنبیر کپور کو یہ لگتا تھا کہ ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اپنی طاقت سے اس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور ان دنوں فلم ’’سنجو‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا جو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :