کریتی سینن فلم ’’کلنک‘‘ کے سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی

جمعہ 1 جون 2018 10:50

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکار ورون دھون اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ سپیشل گانے میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن فلم ’’کلنک‘‘میں بطور مہمان اداکار شرکت کریں گی جو ایک سپیشل گانا ہو گا جس میں وہ اداکار ورون دھون اور ادیتیا رائے کپور کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیں گی اور اس سلسلے میں تینوں اداکاروں نے ریہرسلز بھی شروع کر دی ہیں، یہ گانا پریتم نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کی کوریوگرافی ریمو ڈی سوزا دیں گے۔ فلم میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سونکشی سنہا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :