جیکی شروف اور جان ابراھام پہلی بار فلم’’رومیو اکبر والٹر‘‘ میں اکھٹے کام کریں گے

جمعہ جون 10:50

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور جان ابراھام پہلی بار فلم’’’رومیو اکبر والٹر‘‘ میں اکھٹے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار روبی گری ول کی جاسوسی اور تھرلر پر مبنی فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘ اداکار جیکی شروف اور جان ابراھام پہلی بار اکھٹھے دکھائی دیں گے جبکہ اس سے قبل دونوں اداکاروں نے اکھٹے کسی فلم میں کام نہیں کیا، فلم میں اداکار سکندر کھیر بھی شامل ہیں جس میں اداکار سکندر کھیر اور جان ابراھام ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :