جیکی شروف اور جان ابراھام فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی 10جون سے گجرات میں شروع کریں گے

جمعہ 1 جون 2018 10:50

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور جان ابراھام تھرلر فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی 10جون سے گجرات میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی شروف اور جان ابراھام ہدایتکار روبی گری ول کی جاسوسی اور تھرلر پر مبنی فلم ’’رومیو اکبر والٹر‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی 10جون سے گجرات میں شروع کریں گے، فلم کی عکسبندی بغیر کسی وقفے کے جموں کشمیر، نیپال میں 3ماہ تک جاری رہے گی جبکہ فلم کے کچھ حصے کی عکسبندی ممبئی میں بھی کی جائے گی، یہ فلم اداکار جیکی چروف اور جان ابراھام کی اکھٹے پہلی فلم ہو گی جبکہ فلم میں اداکار سکندر کھیر بھی شامل ہیں جس میں اداکار سکندر کھیر اور جان ابراھام ایک دوسرے کے حریف ہوں گے۔