شاہد کپور ستمبر میں کام سے ایک ماہ کی چھٹیاں لیں گے

جمعہ جون 10:50

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور ستمبر میں کام سے ایک ماہ کی چھٹیاں لیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور ان دنوں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی اترکھنڈ میں پہلے شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں جہاں وہ تہری اور دہرادون میںجون کے وسط تک عکسبندی مکمل کریں گے جس کے بعد ممبئی میں فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی کی جائے پھر فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ہی فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کی تیاریاں جولائی کے آخر میں ممبئی میں شروع کریں گے جس میں وہ لمبے بالوں اور داڑھی میں دکھائی دیں گے جبکہ اس کے بعد اداکار شاہد کپور ستمبر میں بیٹی میشا کے بعد دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی خوشی میں کام سے ایک ماہ کی چھٹیاں لیں گے۔