سانگلہ ہل سے لاہور جانے والی مسافر بس مانانوالہ روڈ پر الٹ گئی، 11 مسافر جاں بحق، 40 زخمی

جمعہ 1 جون 2018 11:10

شیخوپورہ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) شیخوپورہ میں مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں مانانوالہ روڈ پر افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 11 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس سانگلہ ہل سے براستہ صفدر آباد لاہور جا رہی تھی ۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو صفدر آباد اور شاہکوٹ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :