اوجی ڈی سی ایل کا مزید سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیمی وظائف میں اضافہ کے لئے مزید 19 ملین روپے دینے کا فیصلہ

جمعہ 1 جون 2018 11:30

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کے تحت تعلیمی شعبہ میں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے 160 ملین روپے کے وظائف فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اوجی ڈی سی ایل کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال 200 کے دوران ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں طلباء کو وظائف کی فراہمی کے لئے 141ملین روپیٴ فراہم کئے گئے تھے جبکہ رواں سال 2018ء کے دوران کمپنی نے مزید سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیمی وظائف میں اضافہ کے لئے مزید 19 ملین روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی ہوگی اور تعلیم کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :