ہزار فٹ کی بلندی سے حرم شریف میں امن کی نگرانی

جمعہ 1 جون 2018 11:30

مکہ مکرمہ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سعودی حکومت نے رواں سال 1500سے 3000فٹ کی بلندی سے مسجد الحرام اور اطراف کے علاقے میں امن و امان کی نگرانی کا نیا سلسلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امن و عامہ فضائیہ کے کمانڈر جنرل بریگیڈیئر حسن آل بسام نے بتایا کہ رواں سال 1500سے 3000فٹ کی بلندی سے مسجد الحرام اور اطراف کے علاقے میں امن و امان کی نگرانی کی جارہی ہے اور لاسلکی آلات کے ذریعے لینڈ آپریشن رومز کو امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سے مطلع کیاجارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحان سے نمٹنے کے لئے حرم شریف کے اطراف میں4 سکیورٹی سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔