روسی وزیر خارجہ کی شمالی کوریا کے قائد سے ملاقات

جمعہ 1 جون 2018 11:30

ماسکو۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شمالی کوریا کے قائد کم جونگ کی ملاقات کے دوران جزیرہ نما کوریا اور امریکا و شمالی کوریا کے سرباہان کی متوقع ملاقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو سے ملاقات کے لیے پیانگ یانگ پہنچے تھے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا، صدر ٹرمپ کے ساتھ متوقع سربراہی ملاقات سے قبل ماحول کو اپنے لیے سازگار بنانے کی غرض سے روس اور چین کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو تقویت دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :