مختلف کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ کل شروع ہونگے

جمعہ 1 جون 2018 11:30

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء)اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سکولز کے طلباء اور طالبات کیلئے مختلف کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ کل سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے بتایا کہ 6 کھیلوں کے کیمپس اسلام آباد میں مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے ان کھیلوں میں فٹ بال، کراٹے، آرچڑی، تھروبال، سوئمنگ اور فٹ سال شامل ہیں اور یہ کیمپ 14 اگست تک جاری رہیں گے۔ کوچنگ کے فرائض عقیل گل، عثمان یامین، نوید الحسن ،چوہدری عدیل، مس افت اور مس فریحہ انجام دیں گی۔