سپورٹس جرنلسٹ غنی الرحمن سے اظہار تعزیت

جمعہ 1 جون 2018 11:30

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیر (ر )سلطان محمود ستی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ر مجاہد اللہ ترین ، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ، سیکرٹری رانا تنویر احمد اور خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین نے سپورٹس جرنلسٹ غنی الرحمن سے ان کی ساس کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :