ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے ہونگے، مرزا سلطان محمود

جمعہ 1 جون 2018 11:30

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) قومی ہینڈبال ٹیم کے کوچ مرزا سلطان محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ۔ گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے ہونگے اور تعلیمی ادارے بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی تنظیموں کیلئے یہ اچھا موقع ہے کہ سکولز اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں میں کھیلوں کے تربیتی کیمپوں کا انعقاد کریں اور اسی دوران ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے جس کو پالش کرکے قومی جونیئر تربیتی کیمپوں میں شامل کرکے تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں ابھی سے تربیتی کیمپ شروع کر دینے چاہئے تاکہ کھلاڑی بھر پور تیاری کرسکیں۔