ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا قصورجیل کا دورہ

جمعہ جون 11:56

قصور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورسجادسندھڑ نے ڈسٹرکٹ جیل قصورکا دورہ کیا ہے۔سجادسندھڑڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورنے اپنے دورے کے دوران خواتین وارڈ‘نوعمراسیران کے ساتھ ساتھ جیل میں مقیداسیران سے ان کے مسائل اور مقدمات کی سماعت کی ‘ معمولی جرائم میں ملوث 5اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کر دیا‘جیل انتظامیہ کی طرف سے مقیداسیران خاص طورپر نوعمر اسیران کو خواتین کیلئے سحری اور افطاری کے لئے کئے گئے انتظامات کی بابت بریفنگ دی گئی‘جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

دورہ کے موقع پر حمدالرحمان ناصرسول جج قصور‘ سیدبابرعلی سپرنٹنڈنٹ جیل‘ ٹیپوسلطان اورحق نوازڈپٹی سپرنٹنڈنٹس بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :